راجر فیڈر اور رافیل نڈال نے سوئس انڈورز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:24

راجر فیڈر اور رافیل نڈال نے سوئس انڈورز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ..

باسل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) راجر فیڈر اور رافیل نڈال نے سوئس انڈورز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

فیڈرر کی جیت کا سکور 6-3 ، 3-6 اور 6-1 رہا۔ تھرڈ سیڈڈ سپین کے رافیل نڈال نے کروشیا کے مارین چلچ کو 4-6 ، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پہلے سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ رچرڈ گیسٹک اور راجر فیڈرر کا جیک سوک سے ہوگا۔