چھ سال کی بچی کا دل پیٹ کے باہر دھڑک رہا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:30

چھ سال کی بچی  کا دل پیٹ کے باہر دھڑک رہا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر2015ء)اس لڑکی کا دل اس کے سینے میں نہیں بلکہ جسم میں بھی نہیں۔ اس کا دل سینے سے نیچے پیٹ کے باہر دھڑک رہا ہے۔جسم سے باہر دل کے دھڑکنے کے واقعات پہلی دفعہ سامنے نہیں آئے۔ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ورساویا بوررن کا تعلق روس سے ہے۔ وہ پنٹالوجی آف کنٹرال نامی بیماری میں مبتلا ہے۔

یہ بیماری 55 لاکھ میں سے ایک بچے کو ہوتی ہے۔اس بیماری میں دل جسم کے اندر نہیں باہر رہ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ورسایویا کا دل اور آنتیں دونوں ہی سینے سے تھوڑے نیچے باہر کی طرف ہیں۔ورسایویا کے دل کا سائز ایک مٹھی جتنا ہے اور یہ پتلی سی جھلی میں لپٹا ہوا ہے ۔ اسے دھڑکتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دل کا جسم کے باہر ہونا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ ذرا سی چوٹ انسان کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔ ورسایویا کی ماں اسے لے کر امریکا جا رہی ہے تاکہ اس کی سرجری کے بعد اس کا دل ، اصل جگہ پر رکھا جا سکے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ورسایویا کے بلند فشار خون کی وجہ سے ابھی اس کی سرجری نہیں کی جاسکتی۔