مجھ پر فلم بنانی ہے تو میرا کردار پرینیتی چوپڑا کو دیا جائے ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:50

مجھ پر فلم بنانی ہے تو میرا کردار پرینیتی چوپڑا کو دیا جائے ، ٹینس سٹار ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) بھارتی ٹینس اسٹار اورقومی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان پر بننے والی فلم میں میرے کردار کیلئے پرینیتی چوپڑا موزوں ترین ہیں، واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پربالی ووڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں،،جس کے لیڈ رول کے لئے اداکارہ کی تلاش جاری ہے ،،خود ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو موزوں قرار دیا ہے ،،بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بھارتی ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو میں ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کہ میری زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ایک بہترین انتخاب ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں سال ومبلڈن اور یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں کامیابیاں اپنے نام کرچکی ہیں۔