بھو لا گجر کے قاتل نے ر انا ثنا ء اللہ کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ،سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:11

بھو لا گجر کے قاتل نے ر انا ثنا ء اللہ کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ،سنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنماؤں مفتی محمد حسیب قادری ، صاحبزادہ حسن رضا ، سید جواد الحسن کاظمی ،صاحبزادہ سید عمار سعید سلیمانی ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ اور ارشد مصطفائی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھو لا گجر کے قاتل نے ر انا ثنا ء اللہ کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا ء اللہ قبضہ مافیا کا سرپرست اور کالعد م تنظیموں کا معاون ہے۔

قاتل وزیر کو برطرف کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں کیونکہ ٹارگٹ کلر کے انکشاف نے وزیر قانون کی لا قانونیت ثابت کر دی ہے۔ اب رانا ثنا ء اللہ کا وزارت کے منصب پر رہنے کا کو ئی جواز باقی نہیں رہا۔ رہنماؤں نے کہا کہ خادم اعلی اپنے قاتل وزیر کو قانون کے حوالے کریں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ماسٹر مائنڈ اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکتا۔ رانا ثنا ء اللہ اب خدا کی گرفت میں ضرور آئے گا۔