سانگھڑ؛ تحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن سنجھورو میں گذشتہ دس سال سے کروڑوں کرپشن و جعلی بھرتیوں کے میگا اسکینڈل کا انکشاف

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:14

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) تحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن سنجھورو میں گذشتہ دس سال سے کروڑوں کی کرپشن اور جعلی بھرتیوں کے میگا اسکینڈل کا انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ائڈ منسٹر سنجھورو محکمہ بلدیات میں تعینات مکمل 175 کے اسٹاف کی محکمانہ ویری فکیشن اور اسکروٹنی کی گئی تو تصدیق ہوئی تو ان میں سے دو تہائی 120کا محکمہ بلدیات سندھ کے سیکریٹری کے آفیس مین کسی بھی قسم کا کوئی بھی رکارڈ موجود نہیں ہے اور وہ تمام اسٹاف جعلی بھرتی آڈروں گزشتہ 10سالوں حکومت سندھ سے ھر ماہ لاکھوں روپے کی مد میں وصول کر رہے ہیں جب کہ تحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن سنجھورو کے اتنے بڑے میگا کرپشن اور جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل سامنے کہ بعد سیکریٹری بلدیات حکہمت سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن سنجھورو کے چیف میونسپل آفیسرکو ایک سرکاری لیٹر لکھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہتحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن سنجھورو کے 120ملازمین جو کہ جعلی ملازمت کے آڈرز پر گزشتہ 10سالوں سے تحصیل میونسپل ائڈمنسٹریشن سنجھورو سے ہر ماھ سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے ان کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی اور قانونی کاروائی کرتے ھوئے ان کی سیلریز بند کرکے ان جعلی ملازمین کے خلاف سنجھورو تھانے پر چیف میونسپل آفیسر مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائے لیکن سیکریٹری بلدیات کے حکم کو گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرنے کہ باوجود عملدرامت نہیں ہو سکا کیوں کہ 120جعلی ملازمین ضلع سانگھڑ کے بااثر سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جس وجہ سے چیف میونسپل آفیسر اپنے بالا افسرسیکریٹری بلدیات کہ حکم کو ایک ساسال گذرنے کہ باوجود عملدرآمدنہیں کراسکا اور 120جعلی ملازمین آج بھی سرکاری خزانے سے تنخوائیں وصول کر رہے ہیں ۔