جذبہ میں ایشوریا کی اداکاری دیکھ کر شوہر ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے، ابھیشک بچن

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:29

جذبہ میں ایشوریا کی اداکاری دیکھ کر شوہر ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ مجھے ایشوریا رائے کا شوہر ہونے پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

17ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول ’جیو مامی بمبئی‘میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ ایشوریا رائے کی فلم جذبہ میں اداکاری کو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں ان کا شوہر ہوں، انہوں نے کہا کہ اس فلم میں سنجے گپتا، عرفان خان اور دیگر اداکاروں نے نہایت عمدگی سے کام کیا ہے۔