ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، کینیا نے نمیبیا کو 11 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:57

ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، کینیا نے نمیبیا کو 11 رنز سے ہرا دیا

ونڈ ہاک ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، کینیا نے نمیبیا کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ ونڈہاک میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں کینیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ راکپ پاٹیل نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ایلیکس اوبانڈا 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

کرسٹین سائمن اور گیری سائمن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نمیبیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سٹیفن بارڈ نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ شیم نگوچے نے تین جبکہ الیجا اوٹینو اور نیلسن اوڈمبیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :