عماد وسیم زخمی ، ظفر گوہر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 15:03

عماد وسیم زخمی ، ظفر گوہر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار31اکتوبر۔2015ء ) آل راؤنڈر عماد وسیم کے ان فٹ ہونے کے باعث لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر کو عماد وسیم کی جگہ ایک روزہ سیریز میں شامل کیا جائے گا ۔ عماد وسیم گزشتہ روز ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ میں ہاتھ پر گیند لگنے سے ان فٹ ہوگئے تھے ۔