پا کستان اور ہندوستان کھیلوں کے ذریعے سیا سی رکا وٹیں عبور کر سکتے ہیں،پا کستانی نژاد بر طا نوی با کسر عا مر خان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 15:30

پا کستان اور ہندوستان کھیلوں کے ذریعے سیا سی رکا وٹیں عبور کر سکتے ہیں،پا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) پاکستانینژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورہندوستان کھیلوں کے ذریعے سیاسی طورپر کھڑی رکاوٹیں عبور کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں ہندوستان کے پہلے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہیں ہندوستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے وہ با لکل محفوظ ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے خود کو بھا رت میں محفوظ سمجھتے ہیں اور وہ کھیلوں کی ترویج چاہتے ہیں۔انٹرویو نے عامر خان نے کہا کہ ہمیں صحیح پیغام دینے کی ضرورت ہے میرے خیال میں باکسنگ اور کرکٹ جیسے کھیل دونوں ملکوں کو قریب لاسکتے ہیں اور انھیں دوبارہ متحد کرسکتے ہیں۔