خیر پور،وارڈ نمبر 8میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں وزیراعلیٰ سندھ کی عزیزہ جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 16:25

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء)خیر پوروارڈ نمبر 8میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عزیزہ جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پکڑی گئیں،ارشاد گیلانی خواتین کے پولنگ سٹیشن میں خود ٹھپے لگاتی رہیں، میڈیا کے کیمرے کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات شفاف بنانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور حکومتوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ہفتہ کو بلدیاتی انتخاب کے موقع پر نجی ٹی وی کے مطابق خیر پور میں وارڈ نمبر 8میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عزیزہ ٹھپے لگاتے ہوئے پکڑی گئیں۔ارشاد گیلانی نے پولنگ بوتھ میں جا کر ٹھپے لگانا شروع کر دیا وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور انتطامیہ میں سے کسی نے بھی انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی لیکن میڈیا کو دیکھتے ہی انہوں نے راہ رار اختیار کرنے میں عافیت جانی۔