پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کا تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 17:16

پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کا تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا ..

جہلم ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماء جاویدقریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارجنرل کونسلروارڈ نمبر8حاجی محمد امتیازخان بھولا کی حمایت کا اعلان کردیا ۔انہوں نے و ارڈنمبر8کی مختلف برادریوں کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمدامتیازخان کی قیادت میں حلقہ کے لوگوں کے مسائل ضرور حل ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر 8 میں حاجی محمد امتیازخان بھولا کی بھرپور سپورٹ کریں اور انہیں کامیاب کروائیں انشاء اللہ یہ کامیاب ہوکر اہلیا ن علاقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصراقبال گجر نے پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈنمبر 10ذوالفقار علی عرف منگا کی حمایت کا علان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل نہیں کہ وہ اپنے ورکروں کو تنہا چھوڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں، جیالوں اور ورکروں سے التماس کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھی جو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کی مکمل سپورٹ کریں اور ان کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ،چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے مزیدکہا کہ للہ تعالیٰ کے فضل و کرم اوراہلیان وارڈ کی ووٹ کی طاقت سے ذوالفقار علی عرف منگا کامیاب ہو کر علاقے کو محرومیوں سے دور کرئیں گے ،، اور عوام کو انصاف عوام کی دہلیز پر ہی پہنچائیں گے، میری خواہش ہے کہ جس طرح اہل علاقہ نے ذوالفقار علی عرف منگا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح منتخب ہو کر عوام علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔