واپڈا کے کھلاڑیوں نے 5ویں سید تجمل عباس میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمئپن شپ 2015ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 18:40

واپڈا کے کھلاڑیوں نے 5ویں سید تجمل عباس میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمئپن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) واپڈا کے کھلاڑیوں نے 5ویں سید تجمل عباس میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمئپن شپ 2015ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں گذشتہ روز ختم ہوگئی۔ سات روزہ ٹورنامنٹ میں مینز سنگل اور مینزڈبل کے ٹائٹل جیت لیے جبکہ مینز سنگل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھیلے جانیوالے مینز سنگل کے فائنل میں واپڈا کے عقیل خان نے واپڈا ہی کے محمد عابد کو 6-3اور 6-2سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مینز ڈبل ٹائٹل واپڈا اور ہیرا عاشق پر مشتمل جوڑی کے نام رہا۔ فائنل میں یہ جوڑی واپڈا ہی کے شہزاد خان اور یاسر خان پر مشتمل تھی تاہم مینز سنگل کے سیمی فائنل میں شہزاد خان کے زخمی ہونے پر عقیل خان اور ہیرا عاشق کوواک اوور دیا گیا۔ مینز فائنل میں اسلام آباد کی سارہ محبوب نے واپڈا کی سارہ منور کو 7-5اور 7-5سے ہرایا

متعلقہ عنوان :