زلزلہ کے سبب قیمتی جانوں کے زیاں پر علامہ محمد الیاس قادری کا اظہار افسوس

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:49

زلزلہ کے سبب قیمتی جانوں کے زیاں پر علامہ محمد الیاس قادری کا اظہار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقد ہونے والے اجتماع کے دوران حالیہ شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے گناہوں کے سبب آتے ہیں ۔لہٰذا اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور آئندہ گناہوں سے بچنے کی کوشش کیجئے ۔امیر اہلسنت نے زلزلہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی ،مالی نقصان کے بہترین نعم البدل کیلئے خصوصی دعا کی ۔انہوں نے لواحقین کو صبر کی تلفین بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :