غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مجلس احرار اسلام ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تقاریب

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:04

غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مجلس احرار اسلام ، عالمی ..

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) عاشق رسول غازی علم الدین شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ملک بھر کی طرح انکی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مجلس احرار اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مقررین نے غازی علم الدین شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ،غازی علم الدین شہید نے 1923میں قیام پاکستان سے قبل لاہور کے ایک ہندو مصنف راجپال کو اس لئے قتل کردیا تھا کہ اس نے حضورکی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک کتاب تحریر کی تھی ،جس پر ایک بہت بڑے احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کے دوران سید عطااللہ شاہ بخاری  نے ہندو راجپال کی طرف سے حضور کی شان اقدس میں گستاخی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا،تقریر کے دوران غازی علم الدین شہید بھی اس جلسہ عام میں موجود تھے،جو کہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور حضور کی والہانہ عقیدت و محبت کے پیش نظر گستاخ رسول کو چھری سے وار کرکے جہنم واصل کردیا ،اسی پاداش میں 31اکتوبر 1929ء کو میانوالی جیل میں غازی علم الدین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :