Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں پو لیس ووٹرز کو ”شیر“کو ووٹ دینے پر مجبور کرتی رہی ہے،ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو فارم11اور12نہیں دےئے گئے ‘غلط انتخابی نشانات سمیت دیگر معاملات میں الیکشن کی بدتر ین نااہلی سامنے آئی ہے ‘ تحفظات کے باوجود جمہوریت کیلئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تما م ثبوت جمع کر کے قوم کے سامنے لائیں گے ‘بلدیاتی انتخابات کے باقی دونوں انتخابی مر حلوں میں بھی بھر پور حصہ لیں گے ‘صوبائی الیکشن کمیشن نے عام اور ضمنی انتخابات میں استعمال ہونیوالی تصد یق شدہ ووٹر لسٹیں آج (اتوار ) کو فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے بعد ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں گے ، تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کا پر یس کانفر نس سے خطاب

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:12

بلدیاتی انتخابات میں پو لیس ووٹرز کو ”شیر“کو ووٹ دینے پر مجبور کرتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پو لیس ووٹرز کو ”شیر“کو ووٹ دینے پر مجبور کرتی رہی ہے ‘ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو فارم11اور12نہیں دےئے گئے ‘غلط انتخابی نشانات سمیت دیگر معاملات میں الیکشن کی بدتر ین نااہلی سامنے آئی ہے ‘ہم نے تحفظات کے باوجود جمہوریت کیلئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تما م ثبوت جمع کر کے قوم کے سامنے لائیں گے ‘بلدیاتی انتخابات کے باقی دونوں انتخابی مر حلوں میں بھی بھر پور حصہ لیں گے ‘پنجاب میں حکمرانوں نے تمام اداروں وک سیاسی بنا دیا ہے مگر اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے اس سے جمہو ریت اور ملک کو ہی نقصان ہو گا ‘صوبائی الیکشن کمیشن نے عام اور ضمنی انتخابات میں استعمال ہونیوالی تصد یق شدہ ووٹر لسٹیں آج (اتوار ) کو فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے جسکے بعد ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں گے‘کسی قسم کی اسلحہ کی نمائش نہیں کی گئی پو لیس نے لائسنس یافتہ اسلحہ سیکورٹی کی گاڑی سے غیر قانونی طورپر قبضہ میں لیاہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کی رات چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘مر کزی رکن فاطمہ چدھڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری سرور نے کہا کہ پولیس کو سیاست سے پاک ہونا چاہئے، پاکستان تحریک انصاف کے تحفظات ضمنی اور لوکل انتخابات سے پہلے ہیں لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف جمہوری عمل کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے تمام تر تحفظا ت کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے میں حصہ لیا ہے اور باقی د ومر حلوں میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ہمیں600بیان حلفی وصول ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز تاخیر سے پہنچے ہیں جبکہ ووٹر لسٹوں میں اخراج اور نئے ووٹرز کے داخلے کی شکایت سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے کئی پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا سامان تاخیر سے پہنچا، ایسے حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں میں اخراج اور نئے ووٹرز کے داخلے کی شکایت سامنے آئی ہیں اور مقامی لوگوں کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

ووٹ دوسرے حلقے میں منتقلی سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پو لنگ اسکیم اور ہمارے امیدواروں کو دی جانیوالی ووٹر لسٹوں میں 200سے زائد تک ووٹوں کا فرق رہا ہے ‘پنجاب میں (ن) لیگ نے اداروں کو سیاسی بنادیا ہے جسکی وجہ سے صوبے میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پر وٹوکول کی سخت مخالفت کی ہے اور لاہور میں میری گاڑی سے نہیں بلکہ سیکورٹی پر مامور کے عملے کی گاڑی کے اندر سے لا ئسنسی اسلحہ بر آمد ہو اہے مگر پو لیس نے سارے معاملے کو کہانی بنا کر پیش کر نے کی کوشش کی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات