سب سے زیادہ بدصورت کہی جانے والی عورت نے خود کی خوبصورتی کو ثابت کر دیا
فہد شبیر ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:50
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر۔2015ء)لیزی ویلاکوئزکی عمر 26 سال ہے۔ اسے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ اسے کیا کہتے ہیں۔ا س کے مثبت رویے کے وجہ سے آج سب سے زیادہ بدصورت کہی جانے والی لیزی دوسرے لوگوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔اس کا کہنا ہے کہ انسان کو کیسے چہرے کے ساتھ پیدا ہونا ہے، اس میں اس کا کوئی کمال نہیں یا قصور نہیں۔ لیزی ایک بہت نایاب بیماری کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اسے ایک آنکھ سے نظر نہیں آتا اور اس کے جسم پر ذرا سی بھی چربی نہیں چڑھتی۔
اسی کی وجہ سے وہ کافی پتلی بھی ہے۔اس جسمانی ساخت کی وجہ سے لیزی ہر کسی کے مذاق کانشانہ بنتی رہی۔ لیزی کے مطابق وہ دن اس کی زندگی کا سب سے خراب دن تھا جب اس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی، وہ ویڈیو اس کی بہت سی تصاویر سے بنائی گئی تھی اور اس میں اسے دنیا کی بدصورت ترین عورت قرار دیاتھا۔(جاری ہے)
اُس ویڈیو کو 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا ور سینکڑوں افراد نے اس پر بہت ہی قابل نفرت تبصرے کیے۔
ایک ظالم نے لکھا کہ ایسے چہرے والی عورت کو پیدا ہوتے ہی مار دینا چاہیے، دوسرے نے لکھاکہ میں نے ایسی بدصورت عورت کبھی نہیں دیکھی۔ یہ سب پڑھ کر لیزی کو بے انتہاء صدمہ ہوا مگر پھر وہ ایک نئے حوصلے کے ساتھ کھڑی ہوئی ۔ اس نے ٹھان لیا کہ دنیا پر ثابت کرے گی کہ وہ اپنے لیے خوبصورت ہے اور اسے بھی جینے کا حق ہے۔اس نے کئی جگہ انٹرویوز دئیے ، اس کی خود پر بنائی ہوئی ویڈیو ز بھی وائرل ہوتی گئیں۔اب لیزی ایسے تمام لوگوں کی مدد کرتی ہے جو انٹرنیٹ پر دوسروں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔ جس انٹرنیٹ پر اس کی برائیاں کرنے والے موجود تھے، وہاں اس کے لاکھوں فینز ہیں۔ لیزی اب ایسی ویڈیوز بناتی ہے جس میں بدصورت اور دوسرے لوگوں میں جینے کی امنگ پیدا ہو۔ اس نے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی ہے جس میں لوگوں کو بتایا ہے کہ زندگی جینے سےہی خوشگوار ہوتی ہے، کسی کے تبصرے پر اپنی زندگی خود برباد کرلینا بے وقوفی اور اپنے ساتھ دھوکہ ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.