ہالی وڈ فلم ”دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ 20نومبر کو ریلیز ہو گی

پیر 2 نومبر 2015 12:22

ہالی وڈ فلم ”دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ 20نومبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء) ہالی ووڈ فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو کے اداکار فلم کی تشہیر کیلئے لاس اینجلس پہنچے، اداکارہ جینیفر لارنس سمیت تمام فنکاروں نے اپنے ہاتھ اور پاؤں کے نقش ثبت کیے،ہالی ووڈ اداکارہ جینیفرلارنس، اداکار،جوش ہیوچرسن اور لیام ہیم سو نے رونقیں لگائیں لاس اینجلس میں جہاں وہ ٹی ایل سی چائنیز فلم تھیٹر کی تقریب کے بنے مہمان خصوصی ،فنکاروں نے تقریب میں اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے نقش بھی ثبت کیے۔

(جاری ہے)

من پسند فنکاروں کو دیکھنے مداحوں کا ہجوم بھی بے تاب نظر آیا،فلم میں اس بار بھی کیٹنس ایورڈین کا مرکزی کردارجینفر لارنس نبھارہی ہیں،جو ڈسٹرکٹ تھرٹین کی ظالم قیادت کیخلاف لڑتی نظر آئیں گی،فلم بیس نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :