مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں،ظہیرعباس

پیر 2 نومبر 2015 14:01

مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں،ظہیرعباس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) کے صدر ظہیرعباس نے کہاہے کہ لڑائی جھگڑے سے بات آگے نہیں بڑھتی‘ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔ پاک بھارت سیریز کا ہونا دنیا بھر میں کرکٹ کے پر ستاروں کی خواہش ہے‘ یہ ہو جائے تو اچھا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے لاہور میں اپنی بہن کی آرٹ گیلری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچز پوری دنیا دیکھنا چاہتی ہے اور یہ سب ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لڑائی جھگڑے سے بات آگے نہیں بڑھتی اس لئے یہ سیریز ہو جائے تو بہت اچھا ہو گا۔آئی سی سی کے صدر نے پنک بال کے میچ کی مخالفت کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب سفید بال آئی تھی تب بھی ایسے ہی مخالفت سامنے آئی تھی مگر اب پوری دنیا سفید گیند سے کھیل رہی ہے۔ظہیر عباس نے پاکستان میں بہتر ہوتے حالات کو مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ جلددیگر ٹیمیں پاکستان کھیلنے آئیں گی جبکہ بطور بلے باز انہوں نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مشورہ دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

متعلقہ عنوان :