پاکستانی ڈرامے بھارت سمیت دنیا بھر میں بھر پور مقبولیت حاصل کر رہے ہیں‘ بھارت کا پاکستانی اداکاروں اور شخصیات کیساتھ رویہ قابل مذمت ہے ‘ بھارت جیسا رویہ پاکستان اختیار کریگا تو ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا

ملک کے نامور اداکار شامل خان کی میزم خان ، ریچل خان ، سطان حیدر ، ظفر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 2 نومبر 2015 14:18

پاکستانی ڈرامے بھارت سمیت دنیا بھر میں بھر پور مقبولیت حاصل کر رہے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء)ملک کے نامور اداکار شامل خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت سمیت دنیا بھر میں بھر پور مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، بھارت کا پاکستانی اداکاروں اور شخصیات کیساتھ رویہ قابل مذمت ہے ، بھارت جیسا رویہ پاکستان اختیار کرے گا تو ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا ، میڈیا اور فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی جبکہ دی ریبل فلم ناظرین کے توقعات پر پورا اترے گی ، اتوار کو نیشنل پریس کلب میں میزم خان ، ریچل خان ، سطان حیدر ، ظفر اعوان ، تیمورشیرازی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شامل خان نے کہاکہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، بھارٹی ڈرامے اسٹار پلس بھی اب پاکستانی ڈراموں کے مقابلے میں پیچھے رہ گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ بہترین فلموں کے ذریعے دو مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیا جا سکتا ہے جبکہ بھارت جیسا کر رہا ہے ویسا پاکستان بھی کرئے تو ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا ۔

(جاری ہے)

شامل خان نے کہاکہ اسلام آباد میں نئی فلم ڈی ریبل کی شوٹنگ جاری ہے ، یہ فلم نئے آئیڈیا پر مبنی ہے جو ناظرین کو ضرور پسند آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بھی جلد پانا کھویا ہو امقام واپس حاصل کر لے گی ۔میزیم علی او ریچل خان نے کہاکہ فلم دی ریبل مافیا کیخلاف ہے جو ایکشن ، کامیڈی اور رومانس پر مبنی ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ فلم روایت سے ہٹ کر ہو گی جو ناظرین کو ضرور پسند آئے گی ۔