خیرپور ٗ جونیجو میں پولیس کا سرچ آپریشن ٗ پولیس اسٹیشن پر فائرنگ میں ملوث چھ افراد گرفتار ٗ اسلحہ برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 2 نومبر 2015 17:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 نومبر۔2015ء) خیرپور کے گاؤں جونیجو میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا خیر پور کے علاقے درازہ شریف میں بلدیاتی انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے،گاؤں جونیجو میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا جس میں 6مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ایس ایس پی خیرپور کے مطابق گرفتار افراد پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ میں ملوث ہیں،پولنگ کے روز فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :