حکومت نے جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کردی

muhammad ali محمد علی پیر 2 نومبر 2015 18:17

حکومت نے جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 نومبر 2015 ء) حکومت نے جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حکومت نے جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت الدعوۃ کو باقائدہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ جماعت الدعوۃ کا نام اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل ہونے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پیمرا نے بھی جماعت الدعوۃ کی کوریج پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔