فیس بک میں عرفیت استعمال کرنے کی اجازت

پیر 2 نومبر 2015 22:02

فیس بک میں عرفیت استعمال کرنے کی اجازت

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد فیس بک نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے حقیقی نام کے بجائے اپنی عرفیت استعمال کرنے کی اجازت دے دی تاہم آپ کو ایسا کرنے کے لیے فیس بک کو وضاحت پیش کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے کہا ہے کہ کچھ شرائط کے ساتھ فیس بک اپنی یہ پالیسی تبدیل کررہا ہے جس کے کے وہ صارفین جو اپنی حقیقی شناخت چھپانا چاہتے ہیں، ایسا کرسکیں گے۔فیس بک کے آغاز سے ہی اس پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ سالوں میں تنقید شدت اختیار کرگئی۔متعدد کمیونٹیز مثلاً مقامی امریکی حراساں کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر اس پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :