انڈین پریمیئر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن عہدے سے مستعفی ہوگئے

منگل 3 نومبر 2015 12:05

انڈین پریمیئر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن عہدے سے مستعفی ہوگئے

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) انڈین پریمیئر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رامن آئی پی ایل کے آغاز سے ہی اس سے وابستہ تھے تاہم 2013ء میں لیگ کے سامنے آنے والے فکسنگ سکینڈل میں ان کا نام بھی لیا جارہا تھا اور 15نومبر کو لودھا کمیٹی کے سامنے ان کی پیشی بھی تھی جس کے باعث بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کے کہنے پر سندر رامن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سندر رامن سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے رائٹ ہینڈ رہے ہیں جبکہ 2010ء میں ان کے جانے کے بعد وہ سابق بی سی سی آئی صدر سری نواسن کیساتھ بھی کام کرچکے ہیں ۔