آئی بی ایس ایف سنوکر چمپئین شپ ،قومی ٹیم 9 نومبرکومصر روانہ ہوگی

منگل 3 نومبر 2015 12:11

آئی بی ایس ایف سنوکر چمپئین شپ ،قومی ٹیم 9 نومبرکومصر روانہ ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) قومی سنوکر ٹیم آئی بی ایس ایف سنوکر چمپئین شپ میں شرکت کے لیے نو نومبر کو مصر روانہ ہوگی پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر فیڈر یشن کے مطابق ایونٹ دس سے اکیس نومبر تک مصر میں کھیلا جائیگا جس میں محمد آصف، محمد سجاد،عبدلستا ر اورشہرام چنگیزی ایکشن میں دکھائی دینگے اور ملک کے لیے ٹائٹل کے لیے قسمت آزمائنگے اس سے قبل دو ہزار بارہ بلغاریہ میں منعقدہ عالمی اسنوکر چمپئین شپ میں محمد آصف پاکستان کے لیے عالمی چمپئین شپ لے کر آچکے ہیں اور گز شتہ برس عالمی چمپئین شپ میں رنر اپ رہے تھے۔