آئی سی سی چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

منگل 3 نومبر 2015 12:20

آئی سی سی چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین این سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا نیا امیدوار لانے کا فیصل کرلیا۔ آئندہ ہفتے بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ ہوگی جس میں سری نواسن کی جگہ بھارتی بورڈ کے موجودہ صدر ششنک منوہر کو صدر نامزد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے کئی آفیشلز سری نواسن کی آئی سی سی چیئرمین شپ پر تحفظات ظاہر کرچکے ہیں۔بی سی سی آئی کے سابق صدر سری نواسن کو بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں دوبارہ الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا جس کے باعث انھیں بورڈ سے دور ہونا پڑا تھا۔سری نواسن نے دس سال آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے۔