وہاڑی : نکاح سے کچھ دیر قبل دلہن دلہے کے 50 ہزار روپے لے اُڑی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 نومبر 2015 12:36

وہاڑی : نکاح سے کچھ دیر قبل دلہن دلہے کے 50 ہزار روپے لے اُڑی

وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 نومبر 2015 ء): وہاڑی میں شادی سے چھ دیر قبل دلہن دلہے کے 50 ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گئی .معلوم ہونے پر دلہے کے اہلٍ خانہ سراپا حتاججا بن گئے جبکہ پولیس نے دلہن کے دو رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا پورروڈ ملتان کے رہائشی اللہ رکھا کی شادی وہاڑی کے گاؤں 46 ڈبلیو بی کی صوبیہ سے طے پائی، بارات کے دن رشتہ طے کروانے والے شخص یعقوب نے باراتیوں کو بتایا کہ دلہن کے گھر برادری والوں نے جھگڑا شروع کر دیا ہے لہٰذا آپ بارات گھر کی بجائے کچہری ہی لے آئیں یہیں پر نکاح بھی پڑھا دیا جائے گا لیکن جب دلہن ئی تو وہ صوبیہ نہیں کوئی اور تھی ، تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ صوبیہ دلہے کی جانب سے لائےگئے عروسی ملبوسات اور پیسے لے گر بھاگ گئی ہے جس پر پولیس نے نقلی دلہن کے ساتھ آئے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ باراتی اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ پر سراپا احتجاج بن گئے.