آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹبال ٹورنامنٹ ، بلوچ سٹار کامیاب

منگل 3 نومبر 2015 12:50

آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹبال ٹورنامنٹ ،  بلوچ سٹار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمد یادگاری انڈر 14فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ءء میں کھیلے گئے میچ میں بلوچ اسٹار یوتھ فٹ بال کلب نے خلیل میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو 2-0سے زیر کردیا ۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھر پور داد پیش کیا ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء ابراہیم بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرا یا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عمر بلوچ نے اپنے معاؤنین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حمزہ شیخ تھے ۔