شارجہ ٹیسٹ ، تیسرے روز انگلینڈ نے کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں کے نقصا ن پر 285 رنز بنا لیے

منگل 3 نومبر 2015 13:10

شارجہ ٹیسٹ ، تیسرے روز انگلینڈ نے کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں کے نقصا ن ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں کے نقصا ن پر 285 رنز بنا لیے ہیں ۔ تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو جیمز ٹیلر کریز پر زیادہ نہ ٹک پائے اور 76رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھو ں کیچ آؤٹ ہوگئے ، وکٹ کیپر بیئر سٹو 43رنز بنا کر ذوالفقار بابر گیند کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوئے ، ان کے بعد سمت پٹیل اور عادل رشید نے ساتویں وکٹ کے لیے 40قیمتی رنز کا اضافہ کیا ،کھانے کے وقفے سے کچھ لمحے پہلے عادل رشید شعیب ملک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

سمت پٹیل 41رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی ، یاسر شاہ اور شعیب ملک نے 2،2اور ذوالفقار بابر نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔