68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں

منگل 3 نومبر 2015 13:38

68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)68سال گزر جانے کے باوجود بھارت نے پاکستان کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں،بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے مجموعی طور پر 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے آزادی کے بعد پاکستان کے حصے میں آنے والا سرکاری خزانہ آج تک نہیں ملا،1947ء کے زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا اور طلائی سکے بھارت نے آج تک دبا رکھے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت اب 5ارب 45کروڑ روپے ہے۔ اس طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی زیرگردش کرنسی اوردیگراثاثے بھی تاحال پاکستان کو نہیں ملے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت 8ارب 56کروڑ روپے بنتی ہے اور اس طرح بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان کے 14ارب روپے کے مقروض ہیں۔گزشتہ 68سال میں کسی بھی حکومت کی جانب سے بھارت اور بنگلہ دیش سے اس کا تقاضہ نہیں کیا گیا تاہم اسٹیٹ بینک اپنی بیلنس شیٹ میں ہرسال اس رقم کا ذکر کرتا ہے۔