آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 3 نومبر 2015 13:44

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے برسبین میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا۔