بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 3 نومبر 2015 13:46

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے 9 نومبر تک پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، موہالی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ٹیم نے اب تک دورہ کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم بھارت کو چاروں شانے چت کرکے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کر چکی ہے بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک فیروز شاہ کوٹلہ نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔