Live Updates

ریحام سے علیحدگی کے بعد عمران خان کو رنجیدہ اور غمزدہ پایا ‘ ایک گھر میں دو کپتان کیسے چل سکتے ہیں؟ شیخ رشید

منگل 3 نومبر 2015 15:13

ریحام سے علیحدگی کے بعد عمران خان کو رنجیدہ اور غمزدہ پایا ‘ ایک گھر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ ریحام سے علیحدگی کے بعد عمران خان کو رنجیدہ اور غمزدہ پایا ‘ ایک گھر میں دو کپتان کیسے چل سکتے ہیں؟ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان کو رنجیدہ اور غم زدہ پایامگر حقیقت یہ ہے کہ ایک گھر میں دو کپتان نہیں چل سکتے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جوا ب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریحام خان کے بچے بنی گالہ میں پریشان تھے ‘ریحام سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کی خواہاں تھیں۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ ریحام سیاست میں حصہ لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات