گھوٹکی ، علی بخش میں بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی کشیدگی برقرار رہی

منگل 3 نومبر 2015 15:21

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) گھوٹکی کے علاقے علی بخش میں بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی کشیدگی برقرار رہی، آزاد امیدوار کے حامیوں نے فنکشنل لیگ کے حامیوں کے 3گھر جلا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران متعدد جھگڑے ہوئے تھے، جس میں خونی تصادم کے نتیجے میں درجن کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے، علاقے میں ابھی بھی سیاسی گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے ۔ منگل کو گھوٹکی کے علاقے علی بخش میں آزاد امیدوار کے حامیوں نے فنکشنل لیگ کے حامیوں کے 3گھر جلا دیئے جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں آزاد امیدوار کا حامی جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :