فاسٹ باولر عمر گل انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شمولیت کیلئے پرامید

منگل 3 نومبر 2015 16:31

فاسٹ باولر عمر گل انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شمولیت کیلئے پرامید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) فاسٹ باولر عمرگل کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور قائداعظم ٹرافی کے میچز کھیل رہے ہیں ۔ ان کی کوشش ہے کہ جلد از جلد قومی سکواڈ کا حصہ بنیں۔ تفصیلات کے مطابق عمر گل پچھلے چھ سات ماہ سے انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں مگر اب صحت یاب ہو کر کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں اپنے ادارے کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور بہترین ردھم میں ہیں ۔ عمرگل ون ڈے میں 173 اور ٹی ٹونٹی میچز میں 83 کھلاڑیوں کا شکار کر چکے ہیں اور اپنی فٹنس سے مطمئن ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاسٹ باولر کو دوبارہ سیٹ ہونے کیلئے لمبے سپیلز کی ضرورت ہوتی ہے مگر وہ تیار ہیں اور پرامید ہیں کہ انگلینڈ کےخلاف حالیہ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔