وکٹوں کے درمیان دوڑنے کیلئے غیر مقبول جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا انوکھا دعویٰ

منگل 3 نومبر 2015 16:45

وکٹوں کے درمیان دوڑنے کیلئے غیر مقبول جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) جارحانہ شاٹس کیلئے مقبول ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل وکٹوں کے درمیان دوڑ نہیں سکتے جن کا مذاق میں ہی سہی مگر دعویٰ ہے کہ وہ ایک دن اپنے بہترین دوست یوسین بولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گیل نے میڈیا کے سامنے دھونی کے ہیلی کاپٹر شاٹ کی نقل اتاری تو دھونی نے لیفٹ ہینڈر کی دوڑنے کی صلاحیت کو ٹارگٹ کیا۔ کرس گیل نے یوسین بولٹ سے دوستی کی کہانی سنائی تو بھارتی کپتان نے ہنستے ہوئے یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا سبب بتایا کہ جب کرس گیل لمبے لمبے چھکے لگاتے تو یوسین بولٹ ہی گیند اٹھا کر لاتے تھے ۔