وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے گندم سے بھرا جہاز افغانستان بھجوادیا گیا

منگل 3 نومبر 2015 20:32

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے گندم سے بھرا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے گندم سے بھرا جہاز افغانستان بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق گندم افغانستان کے عوام سے اظہار یکجہتی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت بھیجی گئی ٗ کابل میں پاکستان کے سفیر نے گندم افغان حکام کے حوالے کی ٗافغان حکام نے گندم کے عطیے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ فروری میں بھی پاکستان نے افغانستان میں طوفان متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا تھا۔