شارجہ ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی محمد رضوان انگلش کھلاڑیوں کو چڑانے لگے

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 21:31

شارجہ ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی محمد رضوان انگلش کھلاڑیوں کو چڑانے ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) شارجہ ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی محمد رضوان انگلش کھلاڑیوں کو چڑانے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ نوجوان کھلاڑی محمد رضوان ٹیم کے 12 کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران تیسرے روز کے کھیل کے دوران جب پاکستان کی دوسری اننگ جاری تھی، تب ان کی جانب سے کی گئی حرکت نے انگلش کھلاڑیوں کو زچ کردیا۔

محمد حفیظ نے جب ایمپائر کی جانب سے آوٹ دیے جانے پر ریویو لیا تو اس دوران محمد رضوان ان کیلئے پانی لے کر میدان میں گئے۔ جب تھرد ایمپائر کی جانب سے محمد حفیظ کو ناٹ آوٹ دے دیا گیا تو محمد رضوان نے انگلش کھلاڑیوں کی جانب ناٹ آوٹ کا بار بار اشارہ کیا جس پر انگلش کھلاڑی اور مینیجمنٹ شدید سیخ پا ہوگئے۔