شارجہ ٹیسٹ : تیسرے روز انگلینڈ ٹیم 306رنز بنا کر آؤٹ

گرین شرٹس نے 3وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا کر 74رنز کی برتری حاصل کرلی

منگل 3 نومبر 2015 21:53

شارجہ ٹیسٹ : تیسرے روز انگلینڈ ٹیم 306رنز بنا کر آؤٹ

شارکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) شارجہ ٹیسٹ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے تھے اور اسے انگلینڈ پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔جب کھیل ختم ہوا تو اس وقت کریز پر محمد حفیظ اور نائٹ واچ مین راحت علی موجود تھے اور حفیظ کو اس ٹیسٹ سیریز میں اپنی پہلی اور کریئر کی نویں سنچری بنانے کے لیے تین رن درکار ہیں۔

انھیں 11 کے انفرادی سکور پر ایک موقع بھی ملا جب معین علی کی گیند پر جونی بیرسٹو ان کا مشکل کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔آوٴٹ ہونے والے پہلے بلے باز اظہر علی تھے جو 34 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے۔ انھوں نے پہلی وکٹ کے لیے حفیظ کے ساتھ مل کر 101 رنز کی شراکت قائم کی۔ان کی جگہ آنے والے شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

(جاری ہے)

کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب یونس خان 14رنز بنا کر سٹوئرٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انھوں نے امپائر کے فیصلے پر ریویو لیا لیکن فیصلہ برقرار رہا۔ جیمز اینڈرسن نے شعیب ملک کو آوٴٹ کر کے انگلینڈ کو دوسری کامیاب دلوائی سے قبل انگلش ٹیم منگل کو چائے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئی تھی اور اسے پاکستان پر 72 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو سکور میں چار رن کے اضافے کے بعد اس کی پانچویں وکٹ گر گئی۔پاکستان کو یہ کامیابی جیمز ٹیلر کی وکٹ کی صورت میں ملی جنھیں راحت علی 76 رنز پر آوٴٹ کیا۔برتری حاصل کرنے کے بعد جلد ہی انگلینڈ کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب ذوالفقار بابر نے 43 رنز بنانے والے جونی بیرسٹو کو آوٴٹ کر دیا۔

انگلینڈ کے آخری پانچ بلے باز سکور میں 61 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے چار، یاسر شاہ نے تین، راحت علی نے دو اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے اور اگر وہ یہ میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو ٹیسٹ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :