چیتے کے ہاتھ پر کاٹنے کے بعد پولیس نے عورت کو ہی گرفتار کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 نومبر 2015 22:58

چیتے کے ہاتھ پر کاٹنے کے بعد پولیس نے عورت کو ہی گرفتار کر لیا

اوماہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3نومبر۔2015ء)امریکی شہر اوماہا سے تعلق رکھنے والی عورت کو پولیس نے چوری چھپے چڑیا گھر میں گھسنے کے الزام شامل تفتیش کر لیا ہے۔ 33 سالہ جیکولین ایڈی اس وقت اپنے بائیں ہاتھ کےعلاج کے لیے یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں داخل ہے۔اس پر الزام ہے کہ یہ چوری چھپے چڑیا گھر میں داخل ہوئی۔چڑیا گھر میں اس کی موجودگی کا پتہ، چیتے کے ہاتھ پر کاٹنے سے چلا۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیکولین چوری چھپے چڑیا گھر میں داخل ہوئی اور چیتے کے پنجرے کے پاس جا پہنچی، جس پر 18 سالہ ملائی چیتے مائی نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جیکولین کس طرح سے چڑیاگھر میں داخل ہوئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب چڑیا گھر میں اضافی سیکورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں اور سٹاف کو بھی داخلے اور اخراج کے مقامات کے لیےنئے کمپیوٹرائزڈ لاک دئیے جائیں گے۔