بھارت میں کوئی بھی پاکستانیوں کوپرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا ٗسلمان خان

منگل 3 نومبر 2015 23:03

بھارت میں کوئی بھی پاکستانیوں کوپرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا ٗسلمان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوزسلوک کے خلاف سلمان خان بھی میدان میں آگئے اور بالی ووڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سلمان خان نے کہاکہ پاکستان سے اگر کوئی فنکار بھارت آکراپنی اداکاری کے ذریعے رواداری کا پیغام دینا چاہتا ہے تو اسے بھارت آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، فن اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی جب کہ ثقافت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

سلمان خان نے کہا کہ فن کا تعلق عام لوگوں سے ہے، بھارت کے پروگراموں کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملتی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بہت بہتر ہے ٗ بھارت میں بھی لوگ پاکستانی چینلز دیکھنا چاہتے ہیں اس طرح پاکستانی چینلزبھی بھارت میں آن ائیر ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :