مجھے نمبر ون رینکنگ سے نیچے پھینکا گیا ، پی سی بی ساتھ دے تو طبی بنیادوں پر کیس جیت سکتا ہوں ، سعید اجمل

منگل 3 نومبر 2015 23:15

مجھے نمبر ون رینکنگ سے نیچے پھینکا گیا ، پی سی بی ساتھ دے تو طبی بنیادوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز باؤلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مجھے نمبر ون رینکنگ سے نیچے پھینک دیاگیا ہے،بہت محنت کر رہا ہوں تاکہ دوبارہ نمبر ون بن کر میدان میں آؤں،میرے ساتھ صحیح ہوا یا غلط یہ دیکھنا ضروری ہے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے نمبر ون رینکنگ سے نیچے پھینک دیاگیا ہے۔

بہت محنت کر رہا ہوں تاکہ دوبارہ نمبر ون بن کر میدان میں آؤں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ صحیح ہوا یا غلط ،یہ دیکھنا ضروری ہے۔2009ء میں میرا ٹیسٹ ہوا تھا اس وقت ایکشن23ڈگری تھا۔میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اس وجہ سے ہاتھ سیدھا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 13,14سال کی عمر میں کلائی میں فریکچر ہوگیا تھا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اب میڈیکل کنڈیشن ختم کردی۔ایک بلیک با کس نتیجہ جاری کرتا ہے یہ باکس کیا ہے آج تک جواب نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا تھا پی سی بی نے میری بات کا جواب نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ اگر پی سی بی ساتھ دے تو میڈیکل گراؤنڈ پر اپنا کیس جیت سکتا ہوں