استاد غلام علی نے بھارت میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر 8 نومبر کو دہلی میں کنسرٹ منسوخ کردیا

بدھ 4 نومبر 2015 11:24

استاد غلام علی نے بھارت میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر 8 نومبر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 نومبر۔2015ء ) نامور غزل گائیک غلام علی نے بھارت میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر 8 نومبر کو دہلی میں کنسرٹ منسوخ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق غلام علی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ منسوخ کیا۔ تاہم، ان کے بیٹے عامر کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہندوستان میں موجودہ حالات پر کافی محتاط اور حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غلام علی کٹر ہندو تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث ممبئی میں اپنا کنسرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔کانسرٹ منسوخ ہونے پر جہاں لوگوں نے بہت واویلا مچایا، وہیں اس مسئلے پر ہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ جیسے لوگوں نے اس عمل کو 'محب وطنی' کا نام دیا۔ممبئی میں کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور کولکتہ کی ممتا بینرجی نے غلام علی کو ریاستوں میں مدعو کیا تھا۔غلام علی نے دعوت قبول کرتے ہوئے دہلی میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تھی لیکن اب انہوں نے موجودہ حالات کے باعث کانسرٹ منسوخ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :