اداکارہ کنگنا رناوٹ کو فلم میں 85 سالہ خاتون بننے کی پیشکش

بدھ 4 نومبر 2015 11:57

اداکارہ کنگنا رناوٹ کو فلم میں 85 سالہ خاتون بننے کی پیشکش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کو فلم ساز شیکھر کپور کی فلم میں 85 سالہ خاتون بننے کی پیشکش دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ فلم ساز شیکھر کپور نے انہیں ایک مشکل ترین کردار ادا کرنے کی آفر دی جس میں انہیں 85 سالہ خاتون بننا ہے اور وہ فی الحال اس حوالے سے بات چیت کر رہی ہیں۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی عمر سے بڑے کردار کرنے میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور فلموں میں ماں بننے کا کردار بھی کرنا چاہتی ہیں۔اس سے قبل فلم ساز شیکھر نے بھی کنگنا رناوٹ کی فلم ’کوئین‘ میں اداکاری کی کافی تعریف کی تھی۔یاد رہے کہ کنگنا رناوٹ کی آخری ریلیز فلم ’کٹی بٹی‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :