لاہور : چینی لڑکی ڈولی کو امین نہ ملا، آج لاہور منتقل کیا جائے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 12:31

لاہور : چینی لڑکی ڈولی کو امین نہ ملا،  آج لاہور منتقل کیا جائے گا۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء): چینی لڑکی ڈولی کو اس کا امین تو نہ ملا جس کے بعد ڈولی نے گذشتہ روز پولیس کو لکھے گئے خط میں اپنے شرائط بیان کر دیں جس کے مطابق ڈولی نے 20 ہزار چینی کرنسی اور چین کے لیے واپسی کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا. ذرائع کے مطابق ڈولی کو مظفر گڑھ کے سرکٹ ہاؤس سے آج لاہور میں چینی قونصل خانے منتقل کیے جانے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق ڈولی کو ماہر نفسیات سے بھی ملوایا جائے گا تاہم ڈولی کو لاہور منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.