بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

بدھ 4 نومبر 2015 12:53

بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 16 اور بوائز انڈر 17 کے مقابلے ہونگے اور یہ چیمپئن شپ 25 نومبر تک جاری رہے گی۔