بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائیگی

بدھ 4 نومبر 2015 12:53

بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- کے مقابلے منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ میں میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چیمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔