یونس خان ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں 50 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانیوالے تیسرے بلے باز بن گئے

بدھ 4 نومبر 2015 12:55

یونس خان ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں 50 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانیوالے ..

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ صرف 9 ہزار رنر مکمل کیے بلکہ وہ گرین کیپس کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 50 یا زیادہ کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف 2000ء میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 53.94 کی اوسط سے 9116 رنز بنا چکے ہیں ۔ یونس خان دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جو اب تک ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 50 یا اس سے زائد کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں ۔ ان سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈ مین اور انگلینڈ کے ہربرٹ سکلف کے پاس تھا ۔ ڈان بریڈ مین نے 52 ٹیسٹ میچز میں 99.94 کی اوسط سے 6996 جب کہ ہربرٹ سکلف نے 54 ٹیسٹ میچز میں 60.73 کی اوسط سے 4555 رنز سکور کر رکھے ہیں ۔