سابق قومی کپتان انضمام الحق 2 سال کیلیے افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامند

بدھ 4 نومبر 2015 13:52

سابق قومی کپتان انضمام الحق 2 سال کیلیے افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامند

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 نومبر۔2015ء ) سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی کوچنگ میں اپنی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے پران سے 2 سال کے معاہدے کا خواہش مند تھا ، اس ضمن میں انضمام الحق نے افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ واضح رہے کہ انضمام الحق تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی ہے جب کہ ان سے قبل کبیر خان اور راشد لطیف بھی افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :