اسلام آباد : زبانی طلاق تو ہو گئی ، ریحام خان کو طلاق کے کاغذات بھی آج موصول ہو جائیںگے ۔ عارف نظامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 15:03

اسلام آباد : زبانی طلاق تو ہو گئی ، ریحام خان کو طلاق کے کاغذات بھی آج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ای میل کے ذریعے طلاق نہیں ہوتی عمران خان نے ریحام خان کو زبانی طلاق تو دے دی ہے .

(جاری ہے)

ہفتے کے روز زلفی بخاری عمران خان کے پاس آئے اور صلح کی کوشش کی لیکن عمران خان نے صلح سے متعلق صاف انکار کر دیا اور زلفی بخاری سے سفارش کی کہ وہ طلاق کے کاغذات لے جائیں اور ریحام خان کے حوالے کر دیں. عارف نظامی کا کہنا تھا کہ بروز بدھ ریحام خان کو طلاق کے کاغذات پہنچا دئے جائیں گے.