بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ ماہ رواں کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیں گے

بدھ 4 نومبر 2015 17:41

بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ ماہ رواں کے تیسرے ہفتے پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ ماہ رواں کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی چینل کے مطابق وہ فیض فاونڈیشن کے دعوت پر آرہے ہیں جہاں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ پیش کرنے کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز بھی دیں گے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال اپنی اہلیہ رتنا پھاٹک اور بیٹی حبا شاہ کے ساتھ آئے تھے۔ یاد رہے نصیر الدین شاہ پچھلے کئی سالوں سے فیض فاونڈیشن کے زیراہتمام اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لیے آرہے ہیں جب کہ دو پاکستانی فلموں ”خدا کے لیے“ا ور ”زندہ بھاگ“ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :